21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:59
سخت چھلکے والا تربوز آتش گیر مواد کے آگے بے بس ہو گیا
نیو یارک......تربوز کی سخت جلدکو بعض اوقات تیز چھری سے بھی کا ٹنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن امریکا میں چندنو جوانوں نے تربوز پرآتش گیر مواد کی طاقت کاعملی مظاہرہ پیش کیا۔
ان نوجوانوں نے ایک تازہ تربوز کی سخت جلد پر ایک چھوٹا سا سوراخ کر کے اس کے اندر آتش گیر مواد بھر کر اسے آگ لگادی۔آگ لگتے ہی چند سیکنڈز میں تر بوز کسی بم کی طرح زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ کر ریزہ ریزہ ہو گیا اور صرف اس کی باقیات ہی رہ گئیں۔