تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:35

دلچسپ ملبوسات پہن کر میراتھون ریس میں شرکت

بیجنگ......ہر سال کی طرح اس سال بھی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ میراتھون ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریس کے شرکاء نے دلچسپ ملبوسات پہن کر حصہ لیا۔

اس سالانہ میراتھون میں ہر عمر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزار وں افراد نے شرکت کی اور ہلکی پھلکی دوڑ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا۔

اس سال بھی42کلومیٹر طویل میراتھن میں شامل ہونے والے کئی شرکاء نے دلچسپ ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے جن میں مختلف کریکٹرز سے لے کر جانوروں اور دلچسپ و عجیب انداز میں تیار کیے گئے ملبوسات میراتھن کے دوران لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.