تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:43

چین کے پارک میں پانچ ننھے سفید ٹائیگرزکی آمد

بیجنگ .......چین کے وائلڈ لائف پارک میں ان دنوں پانچ ننھے منے سفید ٹائیگرز کی آمد نے رونقیں بڑھادی ہیں۔

پارک کے ملازمین بھی ان ننھے منے مہمانوں کی خوب آؤ بھگت میں لگے ہوئے ہیں اور ان کے خوب ناز نخرے اْٹھائے جا رہے ہیں۔

یونان صوبے میں واقع وائلڈ پارک کی انتظامیہ نے ان ننھے منے سفید ٹائیگرز کی ایک ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔واضح رہے سفید رنگت کے ان ٹائیگرز کا شمار نایاب نسل میں ہوتا ہے جو تیزی سے معدوم ہوتی جا رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.