30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59
جاپان میں موٹرسائیکل چلانے والا ماہرروبوٹ تیار
ٹوکیو.....جاپانی کمپنی نے موٹر سائیکل سوار روبوٹ تیار کر لیا ۔ جو دو سو کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتارسے موٹر سائیکل چلا سکتا ہے ۔
کاروں اور ٹرکوں کے بعد اب خود کار موٹر سائیکل روبوٹ بھی میدان میں آ گیا ہے ۔ جاپانی کمپنی نے ٹوکیو موٹر شو کے دوران بائیک رائیڈنگ روبوٹ متعارف کرا دیا ہے ۔ جو دو سو کلو میٹر فی گھنٹے سے بھی زیادہ تیز رفتار موٹر سائیکل چلا سکے گا۔
کمپنی کے مطابق موٹوبوٹ میں موٹر سائیکل اور روبوٹک ٹیکنالوجی کو یکجا کیا گیا ہے۔