تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:47

ہیروں سے مزین دنیا کا مہنگا ترین گٹار

ابوظبی....ابوظبی میں دنیا کا مہنگا ترین گٹارمتعارف کرا دیا گیا ہے ، 11ہزار سے زائد ہیروں سے مزین گٹار کی تیاری میں 73 لاکھ درہم لاگت آئی ہے۔

یو اے ای کی ایک جیولری ڈیزائن کمپنی کے تیار کردہ گٹارمیں استعمال کیے گئےہیروں کی تعداد11 ہزار 4 سو41 ہے جبکہ18 قیراط کاوائٹ گولڈ بھی استعمال کیا گیا ہے۔گٹار کی تیاری میں 700دن لگے ہیں۔

آرگنائزرز کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین گٹارکو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے ۔

کمپنی کے مطابق گٹار کو چین ، جرمنی اور اٹلی میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

بڑی تعداد میں لوگ اس مہنگے ترین گٹار کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں اور اس میں استعمال ہونے والے میٹریل میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.