تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 نومبر 2015
وقت اشاعت: 19:0

کیلیفورنیا میں سالانہ ہیلووین سرفنگ مقابلےکا انعقاد

سینٹا مونیکا ......امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سینٹا مونیکا میں سرفنگ کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا،جس میںلوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہیلووین تہوار کی مناسبت سے ہونے والے8ویں سالانہ ہونٹڈ ہیٹس ہیلووین سرفنگ کے اس مقابلے میں درجنوں منچلوں نے دلچسپ و عجیب کاسٹیومز پہن کر شرکت کی۔اس موقع پر مختلف سپر ہیرو کاسٹیومز میں ملبوس خواتین و حضرات سمندر کی تندو تیز لہروں سے نبرد آزما نظر آئے۔

اس منفرد مقابلے میں حصہ لینے والے شرکاء کو ججز کی جانب سے کاسٹیوم اور اپنے کردار میں رہتے سرفنگ کرنے پر پوائنٹس دیئےگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.