تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:15

کروڑوں چیوئنگ گم سے سجی انوکھی دیوارصاف کرنے کا فیصلہ

سیٹل ......یوں تو دیواروں کو سجانے کے لئے ان پر نقش و نگار بنائے جاتے ہیں لیکن امریکا میں ایک دیوار ایسی بھی ہے جسے چیونگم سے سجایا جاتا ہے لیکن اب یہ دیوار صاف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں واقع اس انوکھی دیوار پر گزشتہ20 سال سے سیاح روزانہ کے حساب سے لا تعداد چیونگمز چپکاچکے ہیں لیکن اب انتظامیہ کی جانب سے اس دیوار کی صفائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک سنیما کے برابر موجود عمارت کی اس دیوار پر لوگوں نے20 سال قبل ٹکٹ کے حصول کے لئے انتظار کو دلچسپ بنانے کے لئے یہ انوکھا کام شروع کیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.