7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:59
آٹھ سالہ بچی نے مارشل آرٹ مقابلے میں سب کوحیران کر دیا
لندن......ہاتھ میں تلوار تھامی کراٹے کی ماہر آٹھ سالہ بچی نے مارشل آرٹ کے مقابلے میں بڑے بڑے ججز کو حیران کر دیا۔
بر طانیہ میں ایک آٹھ سالہ بچی نے ہاتھ میں تلوارتھام کر اٹے میں ایسی مہارت دکھائی کہ شو کے نامور ججز کے بھی منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ گئے۔اس لڑکی نے لڑائی کے ایسے حیرت انگیز داؤ پیچ کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
یہ لڑکی کراٹے میں اتنی ماہر ہوگئی ہے کہ اب تو شاید یہ اپنے سے بڑی عمر کے لوگوں کو بھی ٹریننگ دینے لگے۔انتہائی پھرتی کے ساتھ وار کرنے کی صلاحیتوں کی حامل اس کراٹے ماسٹر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔