تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:6

جرمنی کے شہر کولون میں ہزاروں مسخرے سڑکوں پر نکل آئے

کولون ......جرمنی کے شہر کولون میںموج مستی اور ہلے گلے سے بھرپور رنگا رنگ سالانہ اسٹریٹ کارنیول کا آغاز ہوگیا ، جس کے ساتھ ہی ہزاروں مسخرے سڑکوں پر نکل آئے۔

میلے میں شرکت کیلئے رنگ برنگے ملبوسات اور مختلف انداز و کردار کے کاسٹیوم پہنے ہزاروں افراد کولون پہنچے ہیں۔

کولون کی گلیوں میں جمع ہونیوالے ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہاں خوب ہلہ گلہ کرنے اور لطف اندوز ہونے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔

ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس تہوار کا سال بھر انتظار کرتے ہیں اور رات بھر یہاں جی بھر کے جشن مناتے ہیں، دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی کارنیو ل کی رنگینوں سے لطف اندوز ہونے کولون آتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.