12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:5
چلی میںرنگو ں سے بھری انوکھی میراتھن
سانتیاگو.......اب زندگی کی مشکلات ،پریشانیوں اور تناؤ سے دور بھاگنے کے بجائے اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے دوڑ لگائیں۔
ہر سال دنیا کے کئی ممالک رنگوں سے بھری میراتھن کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں لوگ اپنی تکلیفوں اور پریشانیوں کو بھلاتے ہوئے میلوں فاصلہ طے کرتے ہیں۔
چلی میں بھی اس دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لینے والے ہزاروں سے زائد شرکا راستے بھر اپنے ساتھیوں کو مختلف رنگوں میں نہلاتے نظر آئے۔