تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:36

دنیا کی سب سے بڑی گیمنگ مشین، گینز ریکارڈ بک کا حصہ بن گئی

نیویارک........امریکی شخص نے4.41میٹرلمبی اور1.93میٹر چوڑائی کی حامل دنیا کی سب سے بڑی آرکیڈ مشین تیار کر لی۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے44سالہ جیسن کیمبیرس نے دو سال کے طویل عرصے میں دن رات مسلسل کوشش کر کے4.41میٹرلمبی اور1.93میٹر چوڑائی کا حامل آرکیڈ گیمنگ سسٹم تیار کیا ہے ۔

بڑے بڑے بٹنوں کو پریس کرکے گیمنگ سے لطف اندوز ہونا ہو تو پلیئر کو سیڑھیاں استعمال کرکے اسکرین تک پہنچنا ہو گا۔جیسن کی تیار کردہ اس دیوہیکل آرکیڈ مشین کو دنیا کی سب سے بڑی گیمنگ مشین کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بک کا حصہ بنا دیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.