تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:44

پالتو چوہوں کیلئے خصوصی دعوت کا اہتمام

نیویارک ......مشرق میں کھانے پینے کی چیزوں کوچوہوں کی پہنچ سے دور رکھا جاتا ہے لیکن جناب امریکامیں تو ان کے ٹھاٹ ہی نرالے ہیں۔

یقین نہ آئے تو امریکا کے ایک گھر میں مقیم پالتو چوہوں کیلئے تھینکس گیونگ دے کے موقع پر ان کے مالک نے ایک خصوصی دعوت کا اہتمام کیا ہے۔

دعوت کے موقع پر چوہوں کے مالک نے ان کیلئے مزے مزے کے کھانے تیار کئے اور کھانے کے بعد میٹھے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے کیک اور پیسٹریز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اپنے مالک کی تیار کردہ خصوصی ڈشز کو ہیٹ پہنے چوہوں نے بڑے سلیقے کے ساتھ ٹیبل پر بیٹھ کر نوش کیا اور دعوت کا بھرپور لطف اٹھایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.