30 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:4
شاہ رخ خان کا شعیب اختر سے محبت کا اظہار
ممبئی...... بالی ووڈ شہنشاہ شاہ رخ خان نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے محبت کا اظہارکیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر راولپنڈی ایکسپریس اور کنگ خان کی محبت آئی ایک دلچسپ ویڈیو میںدیکھنے میں، جس میں شعیب اختر نے پہلے تو ناظرین کو اپنے بڑے بھائی سے متعارف کرایا اور پھر کنگ خان کی سرپرائز اینٹری ہوئی ۔
کنگ خان نے راولپنڈی ایکسپریس سے محبت کا اظہار ہی نہیں کیا بلکہ ان کو ٹوئٹر جوائن کرنے پر وارم ویلکم بھی کیا۔ جواب میں شعیب اختر نے بھی love SRK کا ٹوئٹ کرکے،محبت کا جواب، محبت سے ہی دیا۔
راولپنڈی ایکسپریس آج کل موج مستی کے موڈ میں ہیں، اس سے پہلے شعیب اختر سلمان خان کے والد سلیم خان کی سالگرہ میں شریک ہوئے، موج مستی اور مزے سے سجی اس دھنک رنگ محفل میں بالی ووڈ اسٹار کے ساتھ شعیب اختر کی شرکت نے بھی تقریب کو چار چاند لگادیے۔