تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

دنیا کی سب سے بد مزاج بلی مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گئی

سان فرانسسکو ......یوں تو مادام تساؤ میوزیم میں آئے دِن دنیا کی مشہور و معروف شخصیات کے حقیقت سے قریب تر مومی مجسمے نصب کیے جاتے ہیںلیکن اس بار کوئی انسان نہیں بلکہ دنیا کی سب سے بد مزاج اورچڑچڑی بلی بھی مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گئی ہے ۔

جی ہاں سان فرانسیسکو میں انٹر نیٹ اسٹار گرمپی کیٹ کا حقیقت سے قریب تر مومی مجسمہ تیاری کے بعد میوزیم میں عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے ۔

اپنے حقیقت سے قریب تر مجسمے کی رونمائی کے دوران بی مانو بد مزاجی میں اس قدر بد مزاج ثابت ہوئیں کہ اس وقت بھی ناک منہ چڑھائے اور چڑچڑاانداز اپنائے دِکھائی دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.