تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 16:5

بھارت میں منفرد شادی، لڑکی والوں کی تحائف کی بھرمار

نئی دلی.......بھارت میں ہونےوالی ایک شادی میں دولہا والوں کے مزے آ گئے،لڑکی والوں نے تحائف کی لائن لگا دی۔ بھارتی شہر پونے میں ایک شادی میں لڑکی والوں نے دل کھول کر پیسہ لٹایا،ایک طرف داماد پر کروڑوں روپے خرچ کئے تو دوسری طرف اس کے رشتے داروں کے لئے تحائف کی لائن لگادی۔

صنعت کاربابو راوبائیکر کے بیٹے اکشے کی شادی پر لڑکی ایشوریہ کے والدین نے لڑکے والوں کا شاندار استقبال کیا۔ لڑکے کے بارہ چچازاد بھائیوں کو بارہ موٹر سائیکلیں تحفے میں دیں، شادی کی رسومات ادا کرنے پرلڑکے کی پھوپھی کو اسکوٹر گفٹ کی، بارات میں آئے تمام مہمانوں کو سونے کی انگوٹھیاں پیش کیں،لڑکی والوں نے شادی کے لئے خاص منڈپ اور سیٹ بھی لگایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.