29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 9:4
سجاوٹ بھی اور حفاظت بھی، جدید ہیئرکلپ متعارف کروا دیا گیا
نیویارک.......ایک تیر سے دو شکار کرنے کا محاورہ نئے ہئیر کلپ پر بالکل صادق آتا ہے جو فیشن کے جدید تقاضوں پر تو پورا اترے گا ہی لیکن ساتھ ہی خواتین کی حفاظت کا کام بھی کرے گا۔
امریکا میں متعارف کروایا گیا ہے ایسا جدید ہیر کلپ جو اسمارٹ فون کے ساتھ منسلک ہو کر کسی چھری، چاقو یا پستول سے بڑھ کر خواتین کی حفاظت کا کام کرے گا۔
یہ کلپ خودکار ایپلیکیشن کے ذریعے فون سے سیکیورٹی ٹیم کو آگاہ کرے گا جو فوری طور پر خطرے سے بچانے کے لیے مدد کو آجائیں گے۔ کلپ میں مائکروفون ہے جو نہ صرف آڈیو ریکارڈِنگ کرسکتا ہے بلکہ یہ اسمارٹ فون جی پی ایس سسٹم، کیمرہ سے بھی لیس ہے جس سے ملزم تک پہنچنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہوگا۔