7 فروری 2016
وقت اشاعت: 20:52
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں سالانہ تھری کنگز پریڈ
میڈرڈ… اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں سالانہ تھری کنگز پریڈ کے موقع پر گلیاں رنگوں سے سج گئیں۔
تھری کنگز پریڈ میں بچوں اور بڑوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دلچسپ لباس پہنے افراد اور خوبصورتی سے سجائے گئے فلوٹس کو میڈرڈ کی شاہراہوں پر گھمایا گیا۔
اس موقع پر کارنیول اسٹائل میں سجائے گئے فلوٹس ، کرتب اور جانوروں کی جھلک دیکھنے کیلیے ہزاروں افرادنے اس پریڈ کا رخ کیا۔