تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 فروری 2016
وقت اشاعت: 0:33

برطانوی انجینئر نے کاغذ کی مدد سے سو کلو وزنی کشتی تیار کرلی

لندن........بچپن میں کاغذ کی کشتیاں تو بہت سے لوگوں نے بنائی ہوں گی جس میں سواری کرنا تو ایک سپنا ہی لگتا تھا لیکن اب اس خواب کو تعبیر بھی مل گئی ہے۔

جی ہاں لندن سے تعلق رکھنے والی ایک انجینئر نے کاغذ کی مدد سے ایسی کشتی تیار کر لی ہے جس میں سواری بھی ممکن ہے۔ایک سو کلو گرام وزنی اس کشتی کی تیاری میں تقریباً ساڑھے تین سو میٹر لمبا کاغذ کا رول صرف ہوا۔ تیار کی گئی کشتی کی لمبائی چھ فٹ ہے۔

لندن کی ساؤتھ وارک بوٹنگ لیک(جھیل) میں اس کشتی کو پہلی بار پانی میں اتارا گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے کشتی بنانے والی انجینئر کا حوصلہ بڑھایا اور اسے خوب داد سے نوازا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.