تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 فروری 2016
وقت اشاعت: 4:27

لاہور ، چڑیا گھر میں افریقی شیرنی کے ہاں 3 بچوں کا جنم ۔!

لاہور....لاہور کے چڑیا گھر میں افریقی شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا ہے ،نئے مہمانوں کی آمد سےچڑیا گھر میں افریقی نسل کے شیروں کی تعداد دس ہوگئی ۔

لاہور کے چڑیا گھر کی سیر پر آنے والے شائقین کےلیے خوشخبری ہے کہ افریقی نسل کی شیرنی نے جمعرات کو تین بچوں کو جنم دیا ہے جن میں دو مادہ اور ایک نر ہے، چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق تینوں بچے تندرست ہیں اور ان کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے ،ڈائریکٹر چڑیا گھر چودھری شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بچوں کوآئندہ چند روز میں شائقین کےلیے رکھا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.