19 فروری 2016
وقت اشاعت: 10:45
خواجہ سراؤں کیلئے خیبرپختونخوا قتل گاہ بن گیا
پشاور......خیبرپختونخوا کے خواجہ سرا عدم تحفظ کا شکارہوگئے ہیں۔ دوسال کے دوران چالیس خواجہ سرا قتل کئے جاچکے ہیں۔ خواجہ سراؤں کے مسائل سے متعلق دیکھتے ہیں۔
خواجہ سراء معاشرے کا ایک بے ضرر طبقہ ہیں۔ خیبرپختونخوا میں خواجہ سراو ں کی تعداد تقریبا 40 ہزاراور پشاور میں یہ تعداد 2ہزارکے لگ بھگ ہے۔کچھ عرصہ کے دوران قاتلانہ حملوں سےخواجہ سرا عدم تحفظ اورپریشانی کا شکار ہیں۔
چند روزقبل ہی پشاورکے نواح میں عدنان نامی خواجہ سرا قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی ہوا۔