19 فروری 2016
وقت اشاعت: 16:38
پیرو میں نوجوانوں کا انوکھا رقص
لیما......یوں تو آپ نے قینچی کا استعمال کسی چیز کو کاٹنے کے لئے کیا ہوگا لیکن ان نوجوانوں کو دیکھئے جو قینچی کو ہاتھ میں پکڑے رقص کرنے کا انوکھا فن پیش کر رہے ہیں ۔
پیرو سے تعلق رکھنے والے رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس یہ نوجوان ایک تقریب کے دوران قینچی کے ساتھ رقص کر کے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کر رہے ہیں جسے دیکھنے والے شائقین بے حد محظوظ ہو رہے ہیں۔