19 فروری 2016
وقت اشاعت: 17:26
فرانسیسی پر فارمر جس کی ڈانس پارٹنر ہیں پلاسٹک کی تھیلیاں
لندن.......لندن میں ایک شو کے دوران فرنچ آرٹسٹ نے اپنی ڈا نس پارٹنرزجوکہ کو ئی انسان نہیں بلکہ عام پلاسٹک کی تھیلیاں تھی کے ساتھ مل کر ایسی پر فارمنس دی کہ ہال میں بیٹھے حاضرین حیران ہی رہ گئے۔
اس آرٹسٹ نے پلاسٹک کی تھیلیوں کو ایک خاص شکل میں تبدیل کر کے اسٹیج پر مو جود پنکھوں کی ہوا میں ایسا اڑایاکہ وہ بھی اس کے ساتھ رقص کر تی لو گوں کو محظوظ کر تی رہی۔