تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 فروری 2016
وقت اشاعت: 18:41

امریکا : لاٹری فروخت کرنے والوں کےلئے بھی انعام کا اعلان

نیویارک..... امریکا میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاٹری جیتنے والےخوش قسمت کےساتھ ساتھ ٹکٹ بیچنے والے دکانداروں کی قسمت بھی کھل گئی ۔کمپنی نےٹکٹ فروخت کرنے والے اسٹورز کے مالکان کو بھی انعام دیا۔

لاٹری چلانے والی کمپنی کے مطابق ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی رقم جیتنے والے تینوں افراد میں برابر تقسیم کی جائے گی اور ہر ایک کو 528.8ملین ڈالر ملیں گے۔ پاور بال جیک پاٹ جیتنے والے ٹکٹ کیلیفورنیا، ٹینیسی اور فلوریڈا کی ریاستوں میں فروخت ہوئے۔

لاٹری چلانے والی کمپنی کےحکام نے ٹینیسی کے اسٹور مالک کو ٹکٹ فروخت کرنے پر پچیس ہزار ڈالر کا بونس چیک دیا۔انعامی ٹکٹ بیچنےوالے کیلی فورنیا کے اسٹور مالک کو دس لاکھ ڈالر کاانعامی چیک دیاگیا،جبکہ فلوریڈا کے اسٹور مالک کو بھی ٹکٹ فروخت کرنے پر دس لاکھ ڈالر کا چیک دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.