تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 فروری 2016
وقت اشاعت: 1:7

سیلفی کے شوقین افراد کےلئے آئی فون کی خوشخبری

نیویارک......موجودہ جدید دور میں ہر شخص سیلفی کے بخار میں مبتلا نظر آتا ہے۔سیلفی کے اس جنون کو دیکھتے ہوئے مائیکرو سوفٹ نے آئی فون صارفین کے لئے ایک ایسی اپلیکیشن تیار کر لی ہے جسے 'مائیکرو سوفٹ سیلفی کا نام دیا گیا ہے۔

مائیکرو سوفٹ کے مطابق یہ ایپ عمر،جنس ،جلد اور اسکن ٹون کو دیکھتے ہوئے تصاویر ایڈٹ کرتی ہے جس سے آپ کی سیلفی بہترین اور دیدہ زیب نظر آتی ہے۔

ایپ میں موجود 13فلٹر ز تصویر کے معیار اور رنگوں کو بہتر بناتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ایپ کو استعمال کرنے کے بعد اس میں موجود بٹن 'کمپئیرآپ کو پہلے اور بعد کی تصویردِکھاتا ہے جس سے ایڈٹنگ کے بعد واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.