21 فروری 2016
وقت اشاعت: 6:44
بھارت کا لکھ پتی بھکاری پل بھر میں کنگال ہوگیا
نئی دہلی...... بھارتی ٹاؤن کلیان کے70سالہ ایک بھکاری کے ساتھ بہت بری ہوئی۔ جس کی لاکھوں روپے کی کمائی جل کر راکھ ہو گئی۔
نابینا بھکاری کے گھر میں آگ کیا لگی کہ برتنوں ، بوریوں سمیت گھر کے کونے کونے میں بھرے پیسے آگ کی نذر ہو گئے
بوڑھے بھکاری نے گھر میں آگ لگوانے کا الزام پڑوسی پر عائد کرتےہوئے کہا ہےکہ پڑوسیوں نے لالچ میں ان کے گھر میں آگ لگوا دی اور برسوں کی محنت دھواں بن کر ہوا میں اُڑن چھُو ہو گئی۔