تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 فروری 2016
وقت اشاعت: 8:1

کھیل کھیل میں بنا اسپن ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ

برمنگھم ....برطانوی ڈرائیور نے کھیل کھیل میں بنا ڈالا اسپن ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ ، مختصر ترین جگہ میں کار کو360ڈگری کے زاویے پر گھما ڈالا۔

عام طور پرمختصر سی جگہ سے گاڑی گزارتے ہوئے ڈرائیور سو بار سوچتے ہیں لیکن ایک برطانوی ڈرائیور ایسا بھی ہے جس نے انتہائی تنگ جگہ میں گاڑی کیساتھ اسپننگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا۔

حال ہی میں برمنگھم میں ہونے والے ایک شو کے دوران ایلاسٹیئرموفاٹ نامی ڈرائیور نے تنگ سی جگہ میں اسپننگ کا یہ مشکل ترین اسٹنٹ پیش کیا۔

4میٹر لمبی گاڑی فقط2اعشاریہ 25میٹرکی مختصرترین جگہ میں360ڈگری کے زاویے پردو بار اِسپن کرتے ہوئے ایلاسٹیئرنے اپنانام گینز ریکارڈ بک میں ریکارڈکروالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.