تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 فروری 2016
وقت اشاعت: 20:51

جنوبی افریقا میں شرارتی بندر سیاحوں سے پیزا لےاڑا

جو ہانسبرگ......ایسی دیدہ دلیری،دن دھاڑے چوری، جنوبی افریقا میں شرارتی بندر سیاحوں سے پیزا لےْ اڑا۔

بندروں کی شرارتوں کے قصے تو آپ نے کئی ایک سن ہی رکھے ہونگے لیکن اب تویہ چوری کی وارداتیں بھی کرنے لگے ہیں۔یقین نہ آئے تو جنوبی افریقا کے ایک پارک میں رہنے والے شرارتی بندر کو ہی دیکھ لیجئے جو سیاحوں کی گاڑی میں داخل ہوکران کے ہاتھ سے پیزا لے اْڑا۔

وہاں موجود ریسکیو اہلکاروں نے بندر کے چنگل سے پیزا چھڑانے کی کافی کوششیں کیں لیکن بندر نے بھی میں نہ مانوں کی رٹ لگا ئے رکھی ۔بندر کی چوری پر پہلے تو سیاحوں کو خوب غصہ آیا لیکن اس کی چالاکی دیکھ کر وہ بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.