24 فروری 2016
وقت اشاعت: 11:38
بھارت :15کلو سونا پہنے سرعام گھومتا انوکھاسادھو
ممبئی.......بھارت میں ایک ہندو سادھو تین کروڑ روپے مالیت کا سونا پہن کر سر عام گھومتا پھرتا ہے
یہ ہے دہلی کا ایک بزنس مین سدھیر کمارجو سنیاس کے بعد ہندو سادھو بن گیا،تریپن سال کا یہ ہندو سادھو گولڈن بابا کہلاتا ہے ،اور اس کی وجہ سے سونا ہےجسے پہن کر وہ سرعام گھومتا ہے۔
سادھو کے چیلوں کے مطابق گولڈن بابا ساڑھے پندرہ کلووزنی سونے کے زیوارت پہنتے ہیں جن کی مالیت تقریبا تین کروڑ بھارتی روپے ہے۔
ہندو سادھو کے پچیس چیلے ان کی حفاظت کرتے ہیں ،ان محافظوں کے مطابق گولڈن بابا مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران بھی یہ زیوارت نہیں اتارتے۔