25 فروری 2016
وقت اشاعت: 9:3
امریکا:روشنیوں سے مزین برف کا قلعہ عوام کیلئے کھول دیا گیا
سالٹ لیک سٹی......سردی کے موسم کا صحیح لطف اُٹھانے کیلئے امریکا میں برف کا قلعہ تعمیر کر لیا گیا ہے جس کے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے گئے ۔
امریکی ریاست یوٹا میں برف کی قلمون سے تیار کردہ یہ دیدہ زیب برفیلے قلعے میں ہزاروں رنگ برنگی روشنیاں لگائی گئی ہیں جو برف میں رنگ بکھیرتے ہوئے منظر کو چار چاند لگا رہی ہیں۔ 12اعشاریہ5ٹن کے اس دیوہیکل قلعے کی تعمیر میں45ہزار برف کی قلمیں استعمال کی گئیں ۔
قلعے کی دیواروں کی موٹائی 10فٹ ہے،تاریکی میں ستاروں کی نگری کا منظر پیش کرتے منفی 29ڈگری سینٹی گریڈ میں پوری شان و شوکت سے کھڑے اس قلعے میں مقامی افراد کی بڑی تعداد کیساتھ سیاح بھی پہنچ رہے ہیں ۔ انتظامیہ کے ایک اندازے کے مطابق اس سال مڈ وے آئس کیسل کا رُخ لگ بھگ 75ہزار افراد کرینگے۔