تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 11:30

چین کا انوکھا ہفتہ وار شادی بازار

شنگھائی .......کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن اس کے لئے کوششیں زمین پر ہی کرنی پڑتی ہیں۔ایسی ہی کچھ کوششوں اور ارادوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے چینی شہر شنگھائی کے پیپلز پارک میں سجایا جاتا ہے ایسا انوکھا ہفتہ وار بازار جہاں چینی جوڑے اپنے جیون ساتھی کی تلاش میں آتے ہیں۔

نہ صرف نوجوان بلکہ والدین بھی یہاں اپنے لاڈلوں کے سر پر سہرا سجانے کی آس لئے آتے ہیں اور اپنے بچوں کی تمام تر معلومات اشتہار کی صورت میں یہاں آوایزاں کر کے چلے جاتے ہیں۔

ایک آرٹ گیلری کا سا منظر پیش کر تی اس میرج مارکیٹ میں والدین اور غیر شادی شدہ لڑکے ، لڑکیاں اپنے مطلوبہ رشتے کی تلاش کیلئے آویزاں رشتوں کو پڑھتے ہیں اور مناسب امید وار کی تلاش پر ان سے رابطہ کر تے ہیں۔

اس میرج مارکیٹ کے ذریعے چینی والدین کو شادی دفاترکے اخراجات سے بچتے ہو ئے اپنے بچوں کیلئے گھر بیٹھے رشتے مل جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.