3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 21:8
سوئٹزرلینڈ میں اسنو بورڈنگ کے دلچسپ مقابلے
برن.......سوئٹزرلینڈ میں اسنو بورڈنگ کے ہاف پائپ مقابلے کا ٹائٹل، جاپان اور امریکا کے کھلاڑیوں نے اپنے نام کر لیا۔ برفیلے پہاڑوں پر منعقدہ ٹورنامنٹ میں خواتین اور مردوں کے الگ الگ مقابلے ہوئے۔
مقابلوں میں 12 مرد اور 6 خواتین نے حصہ لیا، کھلاڑیوں نے 7 میٹر بلند سب سے بڑے ہاف پائپ پر صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ مردوں کا مقابلہ جاپان کے کھلاڑی اور خواتین کا امریکا کی کھلاڑی نے جیتا ۔