تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:59

ایک منٹ میں کپڑے سُکھانے والی ڈرائی مشین تیار

سڈنی .....آج کے جدید دور میں نت نئی ایجادات سے روز مرہ زندگی کئی گنا آسان ہو گئی ہے جس سے کئی کئی گھنٹوں کا کام اب منٹوں میں مکمل کرلیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میںآسٹریلین ماہرین نے ایک ایسی مشین تیار کی ہے جس سے کپڑے اب گھنٹوں میں نہیں بلکہ صرف ایک منٹ میں سوکھ جاتے ہیں۔

ڈرائی گو نامی یہ مشین خاص طور پر سفر کے لئے بنائی گئی ہے تاکہ دوران سفر کم وقت میں کپڑے خشک کئے جا سکیں۔اس منفرد مشین کا وزن400گرام ہے جسے با آسانی اٹھا کر کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔

یہ مشین دوہیٹنگ پلیٹس پر مشتمل ہے جسے آن کرنے سے یہ گرم ہونا شروع جاتی ہیں اور اس کے درمیان رکھے کپڑے ایک منٹ میں خشک ہو جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.