تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:11

گوگل کے ذریعے اب گھر بیٹھے بکنگھم پیلس کی سیر آسان

لندن....... برطانیہ کے شاہی محل بکنگھم پیلس کی سیر کرنا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے لیکن اس خواب کو پورا کرناسب کے بس کی بات نہیں تاہم اس حسین سپنے کو پورا کرنے کے لئے گوگل میدان میں آگیا ہے۔

گوگل میں موجودورچوئل ٹور کے ذریعے آپ با آسانی گھر بیٹھے بکنگھم پیلس کی سیر کرسکتے ہیں۔اس ٹورسے لوگ بکنگھم پیلس کے صدر دروازے سے لے کرکمرے،تصویر گیلری، ڈرائینگ روم اورسیڑھیاں دیکھ سکتے ہیں جس سے ایسا لگتا ہے جیسے حقیقت میں اس محل کے اندر موجود ہوں۔

یہ انوکھی سیر نا صرف آپ کو پیلس دکھائے گی بلکہ اس محل کی تاریخ سے بھی آگاہ کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.