تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 مارچ 2016
وقت اشاعت: 11:4

ڈوگی میاں کے موٹر سائیکل پر سواری کے مزے

پیرس.......موٹر سائیکل پر یوں تو آپ نے کئی منچلے نوجوانوں کو سیر کرتے دیکھا ہوگا لیکن ذرا اس شوقین ڈوگی میا ں کو تو دیکھئے جو گھومنے پھرنے کا اتنا شوق رکھتا ہے کہ اپنے مالک کے ساتھ بائیک پرسیر و تفریح کرنے نکل پڑا۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے اس پالتو کتانے اپنے مالک کے ساتھ بائیک پر بیٹھے چشمہ لگائے ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کے مزے لیتے سواری کا بھرپور لطف اٹھایا۔

موٹر سائیکل پر سیر کرتے اس شوقین کتے کی ویڈیوان دنوں سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.