20 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:33
کینیڈا : برف کے گولوں کی لڑائی کا عالمی ریکارڈ
اٹاوا… کینیڈا میں برف کے گولوں کی منفرد لڑائی میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
کینیڈا کے شہر ساسکا ٹون میں ہوئی انوکھی جنگ ، شہریوں نے برف کے گولوں سے ایک دوسرے کی خوب پٹائی کی ، سخت سردی کی پرواہ کئے بغیر اس لڑائی میں 8 ہزار 2 سو افراد شریک تھے، جنہوں نے ایک دوسرے پر برف کے بڑے بڑے گولے پھینکے اور سب سے بڑی اسنو بال فائٹ کا عالمی ریکارڈ بنا لیا ۔