20 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:49
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرپانی کے بلبلے کے ساتھ پنگ پونگ کا مظاہرہ
نیویارک ......امریکی خلابازاسکاٹ کیلی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پانی کے بلبلے کے ساتھ پنگ پونگ کھیلنے کاایسا انوکھا مظاہرہ پیش کیا جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر اپنے300دن مکمل ہونے کی خوشی میں اسکاٹ نے اس دلچسپ مظاہرے کو پیش کرنے کے لئے ہائیڈرو فوبک پیڈل کا استعمال کیا جس سے پانی جذب نہیں ہوا بلکہ اوپر نیچے اچھلتا رہا۔