21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:16
پیرس :انتظامیہ کا شہریوں کو کرائے پر اسکوٹر مہیا کرنے کا اعلان
پیرس......... فرانس کے دارالحکومت پیرس کی انتظامیہ نے شہریوں کو سفری سہولت کی فراہمی کیلئے بجلی سے چلنے والے اسکوٹر کرائے پر مہیا کرنے کا اعلان کیاہے ۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس کے میئر نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اس منصوبے کے تحت جلد 1000 بجلی سے چلنے والے اسکوٹر فراہم کردیے جائیں گے جنھیں کوئی بھی شہری ،جس کی عمر بیس سال ہو اور اس کے پاس اسکوٹر چلانے کا لائسنس بھی ہو، سفر کیلئے استعمال کرکے اسی سٹیشن یا اسی طرح کے کسی دوسرے اسٹیشن پر کھڑا کرسکے گا ۔
انھوں نے کہا کہ ان اسکوٹروں کے انجن 50 سی سی کے ہونگے جو صبح سات بجے سے رات ایک بجے تک دستیاب ہونگے۔اس اسکیم پر عملدرآمد جون کے آخر تک شروع ہوجائے گا۔