تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:10

لیسٹر کی سڑک پر چار براعظموں کے 23 ممالک کے باشندوں کی دکانیں

لیسٹر.....برطانوی شہر لیسٹر میں ایک سڑک کو کثیر الثقافتی ہائی اسٹریٹ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس ایک سڑک پر چار براعظموں کے 23 ممالک کے باشندوں کی دکانیں ہیں ۔ اس سڑک کا نام ناربورو ہے اور یہ لیسٹر میں واقع ہے ۔

اس سڑک کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں موجود 222 دکانوں کے مالکان کا تعلق دنیا کے 4 براعظموں کے 23 ممالک سے ہے ۔ ان میں پاکستانی ، ایرانی ، اور افغانی باشندے بھی شامل ہیں ۔ اسی وجہ سے اسے برطانیہ کی سب سے زیادہ کثیر الثقافتی اسٹریٹ کہا جارہا ہے ۔

اس سڑک پر کتابوں کی دکانوں سے لے کر مچھلی کے اسٹالز اور ہیئر سلون تک ملیں گے ۔ اسی سڑک پر پاکستان سے تعلق رکھنے والےقصاب رزاق محمد کی بھی دکان ہے ۔جنکاصدقہ کاڈبہ دکان سےحال ہی میں غائب ہوگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.