1 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:30
چین کے شہر ہربن میں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول
بیجنگ .....چین کے سرد ترین شہر ہربن میں سالانہ آئس اینڈ اسنوفیسٹیول کی رعنائیاں عروج پر ہیں جہاں چینی سالِ نو کی خوشی میں ہزاروں افراد برف کی دنیا سے لطف اندوز ہوئے۔
برف کا یہ منفرد میلا دنیا کے چار عظیم اسنو فیسٹیولز میں سے ایک ہے جس میں ہر سال چین اور دنیا بھر سے برف کے مجسمہ ساز اور آرٹسٹ جمع ہوکر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتے ہیں۔
رواں سال اس میلے کو حتمی شکل دینے کیلئے10ہزارسے زائد ورکرز اور آرٹسٹ میدان میں موجود ہیں جنہوں نے 6لاکھ اسکوائرمیٹر رقبے پر کئی میٹر اونچے ٹاورز اور شاندار آئس سلائیڈ کے علاوہ74 حیرت انگیز برفیلے مجسمے تیار کیے ہیں۔
یہ میلہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جورواں سال25 فروری تک سیاحوں سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد کے ساتھ اپنی رونقیں بکھیررہا ہے ۔