تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:19

سو سال کے معمر ترین افراد کی تعداد میں دگنا اضافہ

بارسلونا...شفقت علی رضا ...اسپین میں گزشتہ پندرہ سالوں میں سو سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو گیا ۔

اسپین کے ادارہ شماریات کے مطابق سن 2000میں ملک میں سو سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 5760تھی جو ملکی آبادی کا صفر اعشاریہ آٹھ فیصد بنتی ہے مگر آج کل سو سال کے افراد کی تعداد ماضی کے مقابلے میں دگنا ہو گئی ہے اور اب ملک بھر میں سو سال کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 14487ہے ۔

ایک اندازے کے مطابق سو سال سے زائد افراد کی تعداد میں دس فیصد اضافہ متوقع ہے جس کے بعد امکان ہے کہ طویل اعمر افراد کی تعداد 46480ہو جائے گی اور 2064میں سو سالہ افراد کی تعداد لاکھوں میں پہنچ جائے گی ۔

اسپین کی خاتون انا ماریہ بیلا قرطبہ میں 29اکتوبر 1901کو پیدا ہوئی اور اس کے پاس اسپین کی سب سے طویل العمر خاتون ہونے کا اعزاز ہے ۔

اس طرح ہسپانوی شہری فرانسیسکو نیونز کی عمر 111برس ہے اور وہ اسپین کا معمر ترین فرد ہے اور اس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ شاید یہ دنیا کا بھی طویل العمر فرد ہے اور اس کا نام ’’ گینز آف ورلڈ بک ‘‘ میں آجائے گا ۔

یاد رہے کہ دنیا کی زیادہ طویل العمر افراد کی فہرست میں جاپان کا پہلا اور اسپین کا دوسرا نمبر ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.