تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:22

لندن میں چین کے نئے قمری سال پر جشن

لندن .....چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر چین سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد مختلف انداز میں جشن منارہے ہیں، اس سلسلے میں جہاں کئی ممالک میں تقریبات منعقد کی گئیں وہیں لندن میں بھی چینی باشندوں سمیت سیکڑوں افراد نے سال نو کاجشن منایا ۔

چینی قمری سال کا استقبال شاندار پریڈ اور ڈریگن ڈانس سے کیا گیا جس میں چینی ثقافت کے رنگ نمایاں نظر آئے۔

جشن کے موقع پر بندر کا روپ دھارے ایک شخص سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ واضح رہے کہ نئے قمری سال کو بندر کا سال قرار دیا گیا ہے، جو چین کی فلکیات کے بارہ جانوروں میں سے ایک علامت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.