تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:29

چاکو تھامے کیکڑے کا اعلان جنگ ،ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

لندن ......جی ہاں چاکو گھما کر دھمکی دیتے ہوئے تو آپ نے کئی سر پھروں کو دیکھا ہوگا،لیکن اب ایک کیکڑا چاکو تھام کر اعلانِ جنگ کرتا ہومیدان میں آگیا ہے۔

اب کسی کی کیا مجال جو اس ہٹلر کیکڑے سے پنگا لے، دلچسپ ویڈیو اب تک لاکھوں افراد سوشل میڈیا پر دیکھ کر پسند کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو کے مطابق چاکو تھامے کیکڑا جیسے ہی لڑنے کیلئے باہر آتا ہے، تو اس کا مالک اپنی 2 انگلیوں سے اسے لڑنے کا اشارہ کرتا ہے اور کیکڑا بھی اسی گرم جوشی سے لڑنے کو تیارہو جاتا ہے اور چاکو کے وار کرنے لگتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.