تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:1

مختلف بھارتی ریاستوں پر حکمرانی کرنے والی خواتین کی تصاویر کی نمائش

نئی دہلی......بھارت کے ایک اسٹوڈیو نے اپنی دسویں سالگرہ پر بھارت کی مختلف ریاستوں پر حکمرانی کرنے والے راجا مہاراجاؤں کے گھرانوں کی ممتاز خواتین کی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔

بھارت میں ہونےوالی ایک منفرد نمائش میں راجا مہاراجاؤں کے گھرانوں کی ممتاز خواتین کی تصاویرکو پیش کیا گیا ہے۔نمائش کو ’’مہارانی،وومن آف رائل انڈیا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔جس کیلئے اسٹوڈیو نے ان مہارانیوں،رانیوں اور شہزادیوں کی پورٹریٹ ملک اور بیرنِ ملک آرٹ گیلریوں سے حاصل کی ہیں۔

جن خواتین کی تصاویر نمائش میں رکھی گئی ہیں، ان میں ریاست پٹیالہ، حیدرآباد، رام پور اور گجرات سمیت کئی ریاستوں کی شاہی خواتین شامل ہیں۔

1947 ءمیں برصغیر کی تقسیم سے قبل ریاستوں پر حکمراں گھرانوں کی بہت سی خواتین نے ریاست اور خواتین کیلئے اہم کام کئے۔آزادی کے بعد بھارت کے شاہی خاندانوں کی حکمرانی تو ختم ہو گئی لیکن بہت سی جگہ ان کا اثر و رسوخ اب بھی باقی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.