9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:21
امریکی منچلوں کا 35 فٹ کی اونچائی سے جھیل میں سلائیڈنگ کا انوکھا انداز
برٹس کولمبیا......سہانے موسم میں سیر و تفریح کی غرض سے سمندر ،دریا اور جھیل کا رخ کرنے والوں کی تو جیسے عید ہی ہوجاتی ہے جہاں ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں نہانے سے پکنک کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیامیں بھی کچھ منچلوں نے جھیل کنارے پکنک منانے کی ٹھانی اور اس ہی دوران پینتیس فٹ اونچے پہاڑوں سے جھیل میں سلائیڈنگ کے دلچسپ انداز اپنائے۔
منچلوں نے جھیل میں کہیں اوندھے منہ چھلانگ لگائی تو کہیں سلائیڈنگ کے ذریعے پھسلتے ہوئے جھیل میں جا گرے اور ٹھنڈے ٹھنڈے پانی کا بھرپور لطف اٹھایا۔