تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:37

پیرس سے لکھا گیا 145سال پرانا خط آسٹریلیا پہنچ گیا

سڈنی.......پیرس کے محاصرے کے دوران لکھا گیا 145سال پرانا خط آسٹریلیا کے نیشنل آرکائیو میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے۔

1870میں فرانس اور پروشیا کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران لکھا گیا یہ خط اس وقت ایک شخص نے لکھ کر گرم ہوا کے غبارے کے ذریعے اپنی ماں کو بھیجا تھا جب پروشیا کی افواج نے پیرس کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔چارلس میزنیر نامی شخص کی جانب سے لکھا گیا یہ خط آسٹریلیا کے نیشنل آرکائیو میوزیم کو موصول ہوا ہے جسے اب میوزیم کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.