تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:20

رئیلٹی شو میں اژدھے نے شین وارن کے سر پر کاٹ لیا

سڈنی......اپنے شاندار کیرئر میں ان گنت بلے بازوں کو خطرناک بولنگ سے شکار کرنے والے شین وارن اژدھے کا شکار بن گئے۔ ایک رئیلٹی شو کے دوران کئی فٹ لمبے اینا کونڈا نے شین وارن کے سر پر کاٹ لیا۔

یہ موقع تھا ایک رئیلٹی شو کا اور مقام تھا گھنا جنگل،شین وارن کو چیلنج دیا گیا کہ وہ اپنا سر سانپوں سے بھرے باکس میں ڈالیں جو انہوں نے قبول کر لیا۔

لیکن ایسا کرنا ہی تھا کہ باکس میں موجود سب سے بڑے اژدھے یا اینا کونڈا کو شین کی حرکت پسند نہ آئی اور اس نے اچک کر 46سالہ سابق اسٹار کے سر پر کاٹ لیا۔

یہ اژدھا زہریلا نہیں تھا لیکن اس کے منہ میں کم و بیش سو دانت ہوتے ہیں اور اس کے کاٹنے سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے 100 ٹیکے ایک ساتھ لگا د ئیے گئے ہوں۔

اژدھے کے کاٹنے کے بعد شین وان کو طبی امداد دی گئی اور انہیں سر میں جس جگہ اژدھے نے کاٹا تھا وہاں زخم بھی آیا ہے لیکن ڈاکٹروں کے مطابق اس زخم کا مستقل نشان نہیں رہے گا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ شین وارن نے اس واقعے کے بعد بھی شو جاری رکھا، جس پر دیکھنے والے ان کی ہمت پر دنگ رہ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.