تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:49

وزن گھٹاؤگے تو ہی ترقی پاؤ گے، ملائیشین پولیس اہلکاروں کو وارننگ

ملائیشیا.....اگر آپ کو لگتا ہے کہ بڑی بڑی توند والے پولیس اہلکار صرف پاکستا ن میں ہی ہیں تو آپ یقیناً غلطی پر ہیں، دوسرے ممالک میں بھی بڑی توند والے پولیس اہلکار ہوتے ہیں۔

ملائیشیا کے پولیس ڈپارٹمنٹ نے ہزاروں پولیس اہلکاروں کو وزن کم کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔گذشتہ ماہ موٹاپے کے شکار ہزاروں پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے وارننگ دی ہے کہ اگر چند ماہ میں وزن کم نہ کیا تو ترقیاں روک دی جائیں گی۔

پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق موٹے اہلکاروں کی وجہ سے ہر ماہ ڈپارٹمنٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اور ان اہلکاروں کی وجہ سے جرائم کو قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سخت احکامات موصول ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں نے وزن کم کرنے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ ورزش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.