تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:40

اٹلی میں رنگا رنگ سالانہ کارنیول ، ہزاروں افراد کی شرکت

روم ......اٹلی کے شہرویاریگیو میں موج مستی اور ہلے گلے سے بھرپور رنگا رنگ سالانہ کارنیول کاانعقاد کیا گیاہے۔

اس میلے میں شرکت کے لیے رنگ برنگے ملبوسات اور مختلف انداز و کردار کے کاسٹیوم پہنے ہزاروں افراد مجوزہ مقامات پر پہنچتے ہیں جس کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

دنیا کے مختلف مقامات سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی کارنیو ل کی رنگینوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں پہنچی ہے، کارنیول میں مختلف اشکال کے فلوٹس سمیت سیکڑوں ڈانسرز بھی شرکت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 7فروری سے شروع ہونے والا یہ فیسٹیول 5مارچ تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.