13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:10
پلوٹو سیارے کے چاند پر پانی کے آثار موجود
نیویارک....امریکی خلائی ادارے ناسا نے دعویٰ کیا ہے کہ نظام شمسی پلوٹو سیارے کے چاند پر پانی کے آثار موجود تھے۔
ناسا کے مطابق پلوٹو کے سب سے بڑے چاند Charon کی لی گئیں تصاویر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چاند پر سمندر یا بڑی تعداد میں پانی کا ذخیرہ موجود تھا جس کی وجہ سے چاند کی سطح پھیلتی گئی۔
یہ تصاویر گذشتہ برس جولائی میں ناسا کے خلائی جہاز سے لی گئی تھی،جن میں Charon چاند پر دراڑیں اور چھ کلو میٹر گہری ڈھلوانیں موجود تھیں ۔