13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:19
جاپانی شو ہر کی نابینا بیوی سے بے مثال محبت
ٹوکیو.....محبت کرنیوالے اکثر زندگی کو گلستان بنا دینے کے دعوے کرتے ہیں لیکن یہ دعوے پورے نہیں کر پاتے تاہم جاپان میں موجود ایک جوڑا ایسا بھی ہے جن کی لازوال محبت کی مثال نہیں ملتی۔
جاپان کے جزیرے میازاکی (Miyazaki)سے تعلق رکھنے والےتوشی یوکی( Toshiyuki)کی شادی یاسوکی( Yasuko) سے60برس قبل انجام پائی تاہم شادی کے 30سال بعدیاسوکی کی بینائی جانے لگی اور ایک ہفتے بعد ان کی بصارت مکمل طور پر چلی گئی تاہم توشی یوکی کی اپنی بیوی سے محبت کوئی کمی نہ آئی بلکہ وہ پہلے سے زیادہ اس کا خیال رکھنے لگا۔
اپنی محبت کے اظہار کے طور پرتوشی یوکی نے اپنی نابینا بیوی کیلئے دو سال کی کوشش کے بعد گھر کے اِرد گِرد واقع ویران علاقے کو با غ میں تبدیل کرکے ثابت کر دیا کہ سچی محبت صرف رومیو جولیٹ، شیریں فرہاد اور ہیر رانجھا کے زمانے میں ہی نہیں تھی بلکہ آج بھی انسان جسے چاہتا ہے اس کے لئے دودھ کی نہر نہ سہی لیکن دنیا کو گلزار ضرور بناسکتا ہے ۔
ہزاروں گلابی پھولوں سے سجے بڑے رقبے پر پھیلے اس دلکش باغ کو دیکھنے کیلئے روزانہ سیکڑوں لوگ یہاں کا رُخ کرتے ہیں اوراس جوڑے کے ساتھ وقت گزار کر نہایت خوشی محسوس کرتے ہیں
ان کا کہنا ہے کہ ہم دونوں نے اپنی زندگی کی 6دہائیاں ایک ساتھ گزاری ہیں اور ہر مشکل میں ایک دوسرے ساتھ نبھایا ہے۔